ملک ریاض کا قومی اسمبلی میں مسائل اٹھانے پر ملک سہیل کمڑیال کو خراج تحسین 

جنڈ ( ظفر اقبال+ نمائندہ اٹک نیوز ) ملک سہیل کمڑیال نے اپنے حلقہ کی پسماندگی اور یہاں کے عوامی حقو ق کی استحصالی کے خلاف قومی اسمبلی میں آواز اٹھا کر حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ اگر سابقہ ادوار میں یہی پالیسی اپنائی جاتی تو اب تک علاقہ کے کئی  دیرینہ مسائل حل ہو چکے ہوتے ان خیالات کا محمد ریاض ملک آف جابہ نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سہیل کمڑیال ہی وہ حقیقی عوامی لیڈر ہیں جو علاقہ کے درینہ مسائل حل کر سکتے ہیں ، ہماری آواز ایوانوں تک پہنچانے میں ہم ان کے شکر گزار ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گے ہر قدم میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔