مسلم لیگ(ن) اٹک متحد اور فعال ہے: ملک ریاست سدریال 

 باہتر: اٹک میں مسلم لیگ ن کے کامیا ب ورکرز کنونشن کا تمام تر کریڈٹ شیخ آفتاب احمد کو جاتا ہے ان کی مخلصانہ قیادت میں ن لیگ اٹک میں متحد اور فعال ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4فتح جنگ +پنڈیگھیب حاجی ملک ریاست سدھریال نے صحافیوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں اٹک میں ہونے والا ورکرز کنونشن انتہائی کامیاب رہا ہے جس میں اٹک کی تمام تحصیلوں سے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھر پور جوش و جذبے سے شرکت کر کے قائد ن لیگ میاں نواز شریف سے اپنے والہانہ لگائواور محبت کا اظہار کیا ہے انھوں نے کامیاب ورکرز کنونشن پر شیخ آفتاب احمد سابق وفاقی وزیر ،ضلعی سلیم شہزاد اور دیگر عہدیدار مبارک باد کے مستحق ہیں۔  جن کی کاوشوں سے انتہائی کامیاب تقریب منعقد ہوئی انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں کا جوش و ولولہ دیدنی تھا ن لیگ ضلع اٹک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور اٹک ن لیگ کا قلعہ تھا اور رہے گا انھوں نے کہا کہ کنونشن میں بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ مسلم لیگ ن پوری طرح فعال اور کارکن متحرک ہیں حاجی ملک ریاست سدھریال نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضلع اٹک میں شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے ان شاء اللہ جب بھی الیکشن ہوئے ن لیگ اٹک میں کامیابی حاصل کرے گی