جنڈ:ملک ابرار حسین ، ملک مطیع اللہ اور فیضان اسحاق کے اعزاز میں تقریب

جنڈ (ظفر اقبال سے/ اٹک نیوز رپورٹ) مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈکالجزایسوسی ایشن ملک ابرار حسین، پرنسپل پنجاب کالج ملک مطیع اللہ، فیضان اسحاق کی عمر ہ کی ادائیگی کے بعد ان کے اعزاز میں پرائیویٹ سکولزجنڈکے سربراہان کی طرف سے مبارک باد و ظہرانہ کی تقریب ،تقریب کا اہتمام شوکت پرویزپرنسپل آئیڈیل پبلک سکول،محمد اسلم علوی پرنسپل پاک لینڈ پبلک سکول ،محمد عقیل پرنسپل کڈز روٹس ماڈل سکول۔ سردار احمد کمال خان پرنسپل دی لیڈر پبلک سکول اور شیخ شوکت رضا پرنسپل ایس ٹی ایس پبلک سکول جنڈ نے کیا تھا۔راجہ الیاس کیانی صوبائی صدر APPSCA۔ عرفان مظفر کیانی جنرل سیکرٹری APPSCAاور غلام مصطفےٰ ملک سربراہ اعوان کونسل پاکستان بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ تھے۔ مہمان خصوصی نے تقریب کے شرکاءسے مختصر خطاب میں تقریب انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہوتا ہے وہ انسان جسے اللہ تعالیٰ اور اس کا محبوب اپنے گھر میں بلاتے ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کواللہ کے گھر کی زیارت نصیب فرمائے جب بھی آپ مدینہ منورہ حاضر ہوتے ہیں تو ایک روح پرور ماحول ملتا ہے ۔ انسان جتنا حضور ﷺ کی ذات مبارک کے محبت اور عقیدت کو اپنے اندر موجزن کرتا اللہ تعالی کی ذات اتنا ہی اس شخص کو بلندی و دوام بخشتا ہے ۔ انھوں نے پرائیوٹ سکولز کے بارے میں کہا کہ ملک کے ساٹھ فیصدبچوںکی تعلیمی ذمہ داری پرائیوٹ سکولز و کالجز نے اٹھا رکھی اور کسی بھی تعلیمی بورڈ میں ساٹھ سے اسی فیصد پوزیشنز پرائیوٹ سکولز و کالجز کی ہوتی ہیں اسی طرح فیڈرل بورڈ اسلام آباد میں بھی پرائیوٹ سکولز کی نمایاں پوزیشنز بھی پرائیویٹ اساتذہ اور اداروں کی ان تھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ میری اساتذہ سے گزارش ہے کہ آپ پر فرض ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ تقریب کے شرکاءمیں ،پرنسپل انڈ س کالج آف کامرس اینڈ سائنس نوید نواز ۔ میجر شوکت ایڈمن آفیسر پنجاب دانش سکول جنڈ، نواز ملک منیجر ایم سی بی ۔ قاضی حفیظ ، خالد فاروق اے سی آفس جنڈ ۔ ، ایڈووکیٹ سفیر احمد فرخ، ناصرخٹک منیجر ایچ بی ایل سمیت محکمہ تعلیم۔ وکلاءبرادری مقامی صحافیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔
