اٹک:کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئےریلی کا اہتمام

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور نہتے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ اور انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی عیدگاہ تا فوارہ چوک اٹک آزادی کشمیر سٹوڈنٹس مارچ کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی ، مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام پاکستان ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی جماعت اسلامی محمد اقبال ملک ، ضلعی رہنما تحریک انصاف عمران خان حضروی ، مزدور رہنما ملک امداد اعوان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور دیگر نے کی ریلی کی قیادت کرنے والے قائدین نے فوارہ چوک میں اپنے خطابات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر امریکہ ، یورپین ممالک ، اقوام متحدہ ، او آئی سی ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمان ہفتوں سے مسلسل کرفیو کے سبب جس اذیت ناک مسائل سے دو چار ہیں یہ انسانی تاریخ کے بہت بڑے المیہ کو جنم دے گی اور دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کے اثرات سے صرف یہ خطہ نہیں بلکہ پوری دنیا متاثر ہو گی اور اس کے ذمہ دار امریکہ ، اقوام متحدہ ، یورپی اور اسلامی ممالک ہوں گے ۔
