اناڑیوں نے ملک کومسائل کی دلدل میںدھکیل دیا: جہانگیر خانزادہ

کامرہ کینٹ:معروف سیاسی شخصیت شیخ لیاقت علی کے ڈیرے پرایم پی اے جہانگیر خانزادہ کی آمد ، نمبر دارشیخ جہانزیب خان سے خصوصی ملاقات،چھچھ تحصیل حضرو کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،کسان کونسلر حاجی اورنگزیب،شوکت حیات،ملک انصار،ملک جمیل،توقیر قریشی،زوہیرعباس ودیگر موجود تھے۔جہانگیر خانزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر  روشنی اور ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کیا تھا مگر اب پھر اناڑی حکومت نے پاکستان کو دلدل میں ڈال دیا ،غریب آدمی دووقت کی روٹی کے لیے ترس رہاہے ،لاکھوں نوجوان بیروزگار ہے ،مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ،معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ،ایک سال سے زاہد عرصہ حکومت کا گزر چکا ہے جنرل الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں میں ایک وعدہ بھی پورا نہ کرسکے ،عوام بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ،اور حکومت کی کانوں پر جوں تک نہیں رنگتی۔،پاکستان کو ایشاء کاٹائیگر بنانا صرف میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قسمت میں ہے ۔