فتح جنگ: کوٹ موڑ کے قریب حادثہ،3 افراد جاں بحق،7 زخمی

اٹک :فتح جنگ کوٹ موڑ کے قریب ہائی ایس اور سوزکی وین کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

 

حادثہ ہائی ایس کے ڈرائیور کی غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا ۔

لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ۔