جنڈ، گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول آر ایس جھمٹ بنیادی سہولیات سے محروم

 ہماری نئی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے اس سکول کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے:اہلیان علاقہ

جنڈ ( ظفر اقبال + نمائندہ اٹک نیوز) گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول آر ایس جھمٹ تاحال بنیادی سہولیات سے محروم تعمیراتی کام میں سستی کا مظاہرہ۔اہلیان علاقہ کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، ترقی یافتہ معاشروں میں تعلیم کو بنیادی اہمیّت دی جاتی ہے- گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول میں چار دیواری کا نا ہونا انتظامیہ کے لے سوالیہ نشان ہے۔

ایلمنٹری سکول  میں موجود بچے اس ملک کا آنے والا مستقبل ہیں- سکول میں بنیادی سہولیات کی محرومی سے بچے احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں اور اساتذہ بھی آسانی سے نصابی سرگرمیاں انجام نہیں دلوا سکتے- بنیادی سہولیات میں کمروں کا تنگ ہونا ، فرنیچر کا نہ ہونا اورساتھ ساتھ سٹاف کی تعداد کا پورا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے- اس سکول میں موجودہ ترقی یافتہ دور میں بھی فرنیچر کے نہ ہونے کی  وجہ سے بچے ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔۔اور انہیں محرومیوں کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو داخل کرانے سے کتراتے ہیں اس لیے اہلیان علاقہ کی حکام بالا سے درخواست ہے کہ ہماری نئی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے اس سکول کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔