Fri
19
Jun
2026

فتح جنگ:تیز رفتار کار ترنول فتح جنگ روڈ پر بھال سیداں کے قریب درخت سے ٹکرا گئی 2 افراد شدید زخمی ہو گئے
سوزوکی ایف ایکس جس پر فضل محمد ولد لیاقت ساکن نواں گراں اور محمد ولد دلیل ساکن گگن اپنی گاڑی پر سوار ہو کر فتح جنگ کی جانب آرہے تھے کہ اچانک گاڑی بھال سیداں کے مقام پر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا اور اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ طاہر بشیر نے حادثہ کی رپٹ درج کر لی ہے ۔
