Fri
12
Jun
2026

اٹک ،اٹک پولیس کی جرائم پیشہ ا فراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس نے ساجد محمود عرف کاکا ولد وارث خان ساکن حضرو سے 1230 گرام چرس ، تھانہ رنگو پولیس نے عظمت محمود ولد سراج احمد سکنہ محلہ مولا والا شمس آباد سے 00 5 گرام چرس ، تھانہ باہتر پولیس نے عاطف دین ولد علم دین سکنہ حصار حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ باہتر پولیس نے فرخ اکرم ولد محمد اکرم ساکن تحصیل پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگ سے 12 بور رپیٹر معہ کار توس برآمد کر کے۔
تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
