اٹک، سر کاری افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،کمشنر راولپنڈی محمد محمود

اٹک، سر کاری افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،کمشنر راولپنڈی محمد محمود

 ڈی سی آفس اٹک میں ضلع بھر کے محکموں کے سر براہان کے اجلاس کی صدارت میں ہدایات 

پنڈی گھیب:کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے کہا ہے کہ سر کاری افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور ان کو ہر ممکن سہو لت فراہم کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ضلع بھر کے محکموں کے سر براہان کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی اٹک علی عنان قمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عنصر حیات،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچوہدری عبدالماجد ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے افسران نے شر کت کی ڈی سی اٹک نے کمشنر راولپنڈی کو ضلع بھر کے محکموں کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی اور اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

 اس موقع پرکمشنر راولپنڈی محمد محمود نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری تر قیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے ، ریونیو کے معاملات بہتر کیے جائیں ، کلین اینڈ گر ین مہم میں بھر پور طر یقے سے حصہ لیا جائے ، ضلع میں قائم غیر قانونی سو سائٹیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ، ہاٹی کلچر کو فروغ دےا جائے ، سمال ڈیمز کے منصوبوں پر کام کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کواقدامات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے ۔