Sat
25
Apr
2026

اٹک :اٹک ریلوے پل کے قریب کامرہ پی اے سی ہسپتال کے ملازم مبشر نور ولد نور محمد ساکن سرگودھا کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا ۔
گولی مبشر نور کے دائیں سینے پر لگی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی افراد کو اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا۔
جہاں طبی سہولیات میسر نہ ہونے کے سبب اسے پی اے سی کامرہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
