Fri
17
Apr
2026

پنڈی گھیب ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے ان خیالات کا ظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو پنڈ گھیب کے دورے کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کو ارٹرہسپتال کو مجموعی طور پر اپ گر یڈ کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو ہر ممکن حد تک سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
اس کے علاوہ ہسپتال کو ایمبولینس اور دیگر طبی مشینری بھی جلد فراہم کر دی جائے گی انہوں نے اپنے دورے کے دوران ایم سی آفس میں عوامی مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے ۔
