اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم جاری،3ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم جاری،3ملزمان گرفتار

تھانہ جنڈ، حسن ابدال اور حضرو میں مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد 

جنڈ، حسن ابدال، حضرو (ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، 
تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ پولیس نے محمد الیاس ساکن محلہ فاروق اعظم جنڈ سے 2200 گرام چرس

،تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے محمد علی ساکن پوڑ میانہ حسن ابدال سے 2100 گرام چرس ،

 تھانہ حضرو پولیس نے محمد حمزہ خان سکنہ حضرو سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں 

 

برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔