عشق رسول ؐمومن کے ایمان کی معراج ہے،ملک شاہان حاکمین

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم مومن کے ایمان کی معراج ہے۔
اولیاء اللہ کی محنت و کاوشوں سے دین اسلام برصغیر پاک و ہند میں پھیلا اخلاص والے لوگ ہدایت کا چراغ ہیں ان مقدس نفوس اور شخصیات کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر پنجاب اسمبلی و رہنما پی پی پی ملک شاہان حاکمین خان نے سلطانیہ اسلامک سنٹر ترحدہ میں ولی کامل پیر سلطان محمود رحمتہ اللہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں یومِ خواتین بھی منایا جا رہا ہے اسلام نے جنت ماں کے قدموں تلے رکھ کر عورت کو رفعت و عظمت کا اعلیٰ مقام عطا کیا ہے جو عزت اور حقوق عورت کو اسلام جیسے آفاقی مزہب نے عطا کیے ہیں ۔
اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی اور جب اسلامی تعلیمات سے روشناس مائیں بچوں کی پرورش کرتی ہیں تو پھر بیٹے حسنین کریمین خالد و طلحہ قاسم و طارق ٹیپو و قاسم لعل شہباز و علی ہجویری پیدا ہوتے ہیں اس موقع پر اسلامک سنٹر کے سربراہ قاری داؤد چشتی سلطانی نے ملک شاہان حاکمین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ملک سعید ، ملک شاہ زور حاکمین خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
