حضرو،موٹر وے پر ملنے والی لاش کا معمہ حل ،اشتہاری ملزم گرفتار

حضرو،موٹر وے پر ملنے والی لاش کا معمہ حل ،اشتہاری ملزم گرفتار

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) موٹر وے پر ملنے والی لاش کا معمہ حل ، پولیس نے دیرینہ دشمنی پر قتل کرنے والے اشتہاری مجرم شرین خان کو گرفتار کر لیا مجرم کا تعلق کے پی کے سے ہے 

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال مئی کے مہینے میں موٹر وے سے ایک لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا وقوعہ کا مقدمہ تھانہ حضرو میں قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا لاش کی شناخت بعد ازاں محمد رشید ولد میر زمان سکنہ اوگی ضلع مانسہرہ کے نام سے ہوئی پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے وقوعہ کے مرکزی مجرم شرین خان کو گرفتار کر لیا جس نے دیرینہ دشمنی پر رشید خان کو قتل کر کے لاش موٹر وے پر پھینک دی ملزم کی طرف سے موٹر وے پر لاش پھینکنے کا مقصد واردات کو اندھے قتل کا رنگ دینا تھا ۔

 

ملزم کا تعلق کے پی کے ضلع مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے جو کیٹیگری اے کا اشتہاری ملزم ہونے کی وجہ سے پولیس کو مطلوب تھا پولیس افسران نے اندھے قتل کی واردات ٹریس کر کے ملزم گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی اور اصل پولیسنگ ہی اندھی وارداتوں کو ٹریس کرنا ہے اندھی وارداتیں ٹریس کرنا اگرچہ پولیس آفیسر کا امتحان ہوتا ہے تاہم اگر موجودہ دور میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے تو ہر قسم کے اندھے قتل کی واردات ٹریس ہو سکتی ہے جب پولیس اندھے قتل کی واردات ٹریس کرتی ہے تو عوام میں یہ احساس تحفظ پیدا ہوتا ہے کہ پولیس ہر قسم کے قانون شکنوں سے نبرد آزما ہونے کی صلا حیت رکھتی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ اس مقدمہ کی پراگرس کے حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے تفتیشی افسران ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم کو چالان کریں تاکہ عدالت سے قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے انہوں نے کہا کہ اگر اس وقوعہ میں کوئی اور ملزم یا سہولت کار بنتا ہے تو اسے بھی قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے ۔