کورونا وائرس اور اقدامات، ڈی سی آفس میں کرنل(ر) ملک محمد انور کی زیر صدارت اجلاس

کورونا وائرس اور اقدامات، ڈی سی آفس میں کرنل(ر) ملک محمد انور کی زیر صدارت اجلاس

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) کو رونا و ائرس کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ۔

اجلاس کی صدارت وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد ،محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی وزیر مال پنجاب کو ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے ضمن میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی نافذ ہے اور عوام کو گھروں تک محدود کر دیا گیا ہے تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں اس کے علاوہ ضلع بھر کے ہالز ،مارکیز اور پارکس بھی بند کردئیے گئے ہیں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے تمام محکمے بھر پور انداز میں عوامی آگاہی مہم چلا رہے ہیں جس میں کور ونا وائرس سے بچاءو کے سلسلے میں اقدامات کے بارے میں آگا ہ کیا جارہا ہے حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اعلانات کو موَثر بنا نے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اوراس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے علاوہ تمام تحصیلوں میں کورونا وائرس کے مر یضوں کے لیے قر نطینہ سنٹرز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں

 

 اور اس ضمن میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے ضلعی و تحصیل امن کمیٹیوں ، انجمن تاجران اور کیمسٹ ایسو سی ایشن سے مشاورت کر لی گئی ہے اور حکومتی احکاما ت و اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کور ونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام حکومت کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر کے بارے میں عمل کرے اور اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہے ہم سب نے مل کر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہے اور اس جنگ میں ہر پاکستانی نے بطور شہری اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا کرنی ہے ۔