Fri
17
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ گاڑی مشکو ک ہے جس پر موٹروے پولیس الرٹ ہوگئی اور مذکورہ گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی اسی دوران موٹروے ایم ون ولی انٹر چینج کے
قریب موٹر وے پولیس کے افسران نے مذکورہ گاڑی کو ٹریس کرلیا اور اس کا پیچھا کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا گیا گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 2 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی جسے قبضہ میں لے کر گاڑی میں موجود 2 ملزمان کو
گرفتار کر لیا گیا بعد ازاں ملزمان کو منشیات اور کار سمیت تھانہ طورو کے حوالہ کر دیا گیا ۔
