احساس پروگرام کے تحت ضلع میں رقوم کی تقسیم جاری ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت ضلع اٹک میں رقوم کی تقسیم جاری ہے۔
اس سلسلے میں ضلع بھر میں بارہ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔جن میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک،گورنمنٹ ہائی سکول شین باغ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باہتر،گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2پنڈگھیب،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھوڑ،گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چھپڑی،میونسپل کمیٹی آفس جنڈ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حسن ابدال، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2حضرو،گورنمنٹ ایلمنٹری سکول شینکہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھلڑ جوگی میں رقوم کی تقسیم کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔جہا ں پرپہلے روز 1027لوگوں میں فی کس 12ہزار روپے تقسیم کیے گئے اور تقسیم کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ڈی سی اٹک نے کہا ان تمام مقامات پر مناسب بیٹھنے کی جگہ،پینے کا پانی،ہینڈ سینیٹائزر،رقوم سے
مستفید ہونے والے افراد کو لانے اور لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ،واش رومز،سکیورٹی اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔
