Fri
17
Apr
2026

192 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
اس وقت تک پاکستان میں تقریباً104302 ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور تقریباً1970 افراد صحتیاب ہو کرگھروں کو جا چکے ہیں
بروز پیرملک میں مزید 820 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے سندھ میں 230، پنجاب میں 390، خیبر پختونخوا میں 139، بلوچستان میں 33، گلگت بلتستان میں 18 اور اسلام آباد میں کورونا کے 10 نئے مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ پیر کو ہونے والی 22 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا میں 14 ، سندھ میں 5 جبکہ پنجاب، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک کورونا مریض انتقال کرگیا۔
