پاکستان میں کورونا سے مزید 4 اموات، ہلاکتیں 224 اور کیسز 10500 سے تجاوز 

پاکستان میں کورونا سے مزید 4 اموات، ہلاکتیں 224 اور کیسز 10500 سے تجاوز 

پاکستان میں کورونا وائرس سے  آج اب تک مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی

جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10513 تک پہنچ گئی ہے۔224 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 83 افراد انتقال کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں 69، پنجاب میں 58، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

 

 

جبکہ اسوقت 2337 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا وائرس کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے اسلام آباد میں 10 کیسز، پنجاب اور بلوچستان میں 2،2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔