معززین علاقہ کے تعاون سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروائینگے،ایس ایچ او تھانہ حضرو

حضرو(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی گلفراز نے کہا ہے کہ حضرو میں معززین کے تعاون سے کورونا وائرس کے سلسلہ میں دفعہ 144 پر عملدرآمد اور رمضان المبارک میں حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہونا ہم سب پر لازم ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی تحصیل حضرو کے ممبران ضلعی ترجمان تحریک انصاف و چیئرمین چھچھ محافظ کمیٹی تحصیل حضرو عمران خان حضروی ، ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا محمود الحسن توحیدی ، معروف سیاسی و سماجی رہنما حاجی عارف حسین اور صدر میلاد کمیٹی حضرو ملک وقار احمد شامل تھے سے تھانہ میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حضرو کے عوام نے علمائے کرام کی سرپرستی میں امن و امان کی بہتری اور جرائم و فحاشی کے خاتمہ میں ہمیشہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اس موقع پر عمران خان حضروی نے کہا کہ کورونا وائر س کی وباء کی روک تھام کے لیے ہم انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گے اور امن کمیٹی کو فعال بنا کر معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا جائے گا ۔
ایس ایچ او تھانہ حضرو نے شرکاء کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مثبت کردار کو سراہا ۔
