حضرو میں کیس سامنے آنے کے بعد پولیو مہم کا آغاز کر دیا،ڈپٹی کمشنر اٹک 

حضرو میں کیس سامنے آنے کے بعد پولیو مہم کا آغاز کر دیا،ڈپٹی کمشنر اٹک 

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حضرو میں پولیو کا ایک کیس سامنے آنے کے بعد علاقے میں بھرپور پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار حضرو میں پولیو مہم کے آغاز پر کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر علاقے میں پولیو کے خاتمے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اس ضمن میں 177 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھروں میں جاکر پولیو کے قطر ے پلا رہی ہیں اورپولیس کی طر ف سے ان ٹیموں کے لیے حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
 تمام متعلقہ امور کی بھر پور نگرانی کی جارہی ہے۔ 

 

ڈی سی اٹک نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کر یں۔