عالمی برادری کنٹرول لائن کی آبادی پر فائرنگ کا نوٹس لے:سردارعتیق

مظفرآباد(وقائع نگار) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیرا عظم سردار عتیق احمد خان نے ضلع حویلی کے
گائوں چفاڑ میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے سول آبادی اور خاص طور پر شہید ہونے والے دو بچوںکی شہادت پر گہرے غم ورنج کا اظہار کیا ،سابق وزیر اعظم نے چڑی کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی اور خاص طور بچوں کو نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے وہ بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کا نوٹس لے اور حکومت آزادکشمیر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ان معصوم بچوں کی شہادت سے ہر دل غمزدہ ہے جنہوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر میں رنگ بھر دیے ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندہ گان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
