مسئلہ کشمیر کاپرامن تصفیہ جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ ہے:ملیحہ لودھی

نیویارک (صباح نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اوراستحکام کا واحد راستہ ہے۔  ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے منصفانہ نصب العین کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی کہانی کشمیری مردوں ،عورتوں اور بچوں کی آئندہ نسلوں کیلئے ظلم وستم کی داستان رقم کررہی ہے،انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری  سے اپیل کہ وہ بھارت پر دباو ڈالے اور اسے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے روکیں