Wed
22
Apr
2026
مظفرآباد(صباح نیوز)جسٹس سردار عبدالحمیدخان نے بطور ایڈھاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا ۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے ان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری منگل کے روز سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں جج سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم ،جسٹس غلام مصطفی مغل، ایڈووکیٹ جنرل رضا علی خان ، صدر سپریم کورٹ بار ، سینٹرل بار، ہائی کورٹ بار ، عہدیداران بار کونسل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری قانون ، انصاف و پارلیمانی امور چوہدری وحید الحسن نے اس موقع پر انکی تقرری کانوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔ جس کے بعد چیف جسٹس آزاد جموںو کشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے جسٹس سردار عبدالحمیدخان سے بطور ایڈھاک جج سپریم کورٹ حلف لیا۔
