بھمبر،گرلز مڈل سکول سنگڑاہ اورڈلی اساتذہ سے محروم،طلباء کو مستقبل دائو پر

بھمبر(بیورورپورٹ) بھمبر کے نواہی گائوں سنگڑھ کے ایک نمائندہ وفد نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکیشن افیسر زنانہ سے ملاقات کی نمائندہ وفد نے اس موقع پر شکایت کی کہ گرلز مڈل سکول سنگڑہ میں ایک ٹیچر عرصہ دراز سے غیر حاضر ہے جبکہ گرلز سکول ڈلی میں کوئی ٹیچر تعینات نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سکول کو تالے لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی طالبات درس و تدریس حاصل کرنے سے محروم ہیں محکمہ تعلیم گرلز مڈل سکول سنگڑھ میں ٹیچر تعینات کرے اور گرلز سکول ڈلی میں ایک ٹیچر تعینات کیا جائے ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکیشن افیسر زنانہ نے نمائندہ وفد کی معروضات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کر ہر دو گرلز سکول میں دو دن کے اندر ٹیچر تعینات کر دی جائیں گی وفد نے ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکیشن افیسر کا شکریہ اد اکیا نمائندہ وفد میں چیئر مین حاجی محمد بشیر، محمد خالد، عامر اسحاق، راجہ ہارون ،الرشید، راجہ امتیاز، راجہ حبیب الرحمن ،اور دیگر شامل تھے اس موقع پر صدر معلم پائلٹ ہائی سکول بھمبر چوہدری طفیل احمد خاکی بھی موجود تھے ۔