Thu
16
Apr
2026
کراچی(صباح نیوز)سٹیڈیم روڈ کے قریب دو روز قبل 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے والا ملزم بچے کا سگا بھائی نکلا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے، چند روز قبل اس کے والد نے اسے مارا تھا جس کا بدلہ اس نے اپنے چھوٹے بھائی سے لیا۔پولیس کے مطابق مقتول بچہ اپنے والد کا لاڈلہ تھا اور اس کا بڑا بھائی اس سے حسد محسوس کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے چھوٹے بھائی سے بدفعلی کی اور پھر تار کی مدد
سے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ہی بچے کی لاش کی اطلاع گھر والوں اور پولیس کو دی تھی۔سے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ہی بچے کی لاش کی اطلاع گھر والوں اور پولیس کو دی تھی۔
