Tue
21
Apr
2026

مظفرآباد(وقائع نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہیکہ کل سارے کشمیر کی فضاء آئی لو نواز شریف کی صدائوں سے گونجے گی ۔ اور نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی ، مریم نواز شریف کیطرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے آمد نیا باب رقم کریگی ۔ ساری دنیا دیکھے گی کہ ملت اسلامیہ پاکستان کیطرح کشمیری عوام کا نواز شریف سے لازوال عشق ہے کھاوڑہ کے عوام تیار یاں کر چکے ہیں اور ہر گائوں سے جلوس نکلتے ہوئے بہت بڑے قافلے کی شکل میں جلسہ گاہ کیطرف جائینگے
