آصف زرداری پر الزام تراشیاں کرنیوالے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانک لیں،پرویز اشرف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف الزام تراشیاں کرنے والے پہلے آپنے گریبانوں میں جھانک لیں انکے آقا میاں نواز شریف کی کرپشن تو ثابت شدہ ہے، آصف علی زرداری کے خلاف قائم کیے گئے تمام مقدمات عدالتوں نے خارج کردہے انہوں نے بغیر کسی جرم کے گیارہ سال جیل کاٹی پیپلزپارٹی کے سب سے بڑے ناقد صحافت کی دنیا کی عظیم ترین شخصیت مجید نظامی مرحوم نے آصف علی زرداری کو مرد حر کا خطاب دیا تھا اور انکے خلاف کوئی کیس ثابت نہیں ہو سکا انکے خلاف جھوٹے کیس بنانے والے نواز شریف کے دست راست سیف الرحمان نے عدالت میں آصف علی زرداری کے پاوں پکڑ لیے تھے یہ تاریخی حقائق ہیں وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ناسور تو نواز شریف ہے جسکو پاناما پر عالمی سطح پراور سپریم کورٹ نے ثابت شدہ کرپشن پر وزارت عظمی سے نکالا راجہ فاروق حیدر خان اس طرح کے الزامات لگا کر آپنا قد اونچا نہیں کر سکتے ملک و ملت کے لئے پیپلزپارٹی کی قربانیوں کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا پیپلزپارٹی اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور انشااللہ پیپلزپارٹی کے دور میں ھی کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے قاہم کی جائے والی حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومتیں قائم ہونگی آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے اسی لئے وہ بونگیاں مار رہے ہیں۔
