عوام کو انصاف کی فراہمی کی ہرممکن کوشش کی، راجہ شمریز

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیملی کورٹ راجہ شمریز خان نے کہا ہے کہ تبادلہ جات ملازمت کا حصہ ہیں لیکن میرے دوران تعیناتی باغ میں باغ کے وکلاء نے جس طرح مجھے پیار محبت خلوص دیا میں ساری زندگی یاد رکھوں گا اس وقت ضلع باغ میں جوڈیشلی کی بہترین ٹیم موجود ہے جو لوگوں کو انصاف پہنچانے میں بھرپور کوشش کر رہی ہے میں نے دوران تعیناتی باغ تمام کیس کی بروقت پیروی کرتے ہوئے لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن کوشش کی ہے میں ڈسٹرکٹ بار کے تمام عہدیداران اور ممبران کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے دئیے گئے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت صدر بار سید عبدالوحید گردیزی نے کی جبکہ تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ راجہ فیصل مجید ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار راجہ حامد منظور ایڈووکیٹ، سابق صدر سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ،خالد امیر گردیزی ایڈووکیٹ، اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے راجہ شمریز خان کی بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج اور فیملی کورٹ کی میرٹ پر فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے بروقت فیصلوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔