نکیال سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ،ایک شہری شہید3زخمی

نکیال (سٹی رپورٹر) بھارتی قابض فوج کی رات گئے نکیال سیکٹر کے سرحدی دیہاتوں موہڑہ گھمب،اولی ،دتوٹ ،بالاکوٹ اور دیگر سیکٹر پر شدید گولہ باری جس کے نتیجے میں موہڑہ گھمب کے مقام پر بھارتی فوج کی شدید گولہ باری سے 48سالہ محمد فاروق ولد علی اکبر ساکن موہڑہ گھمب شہید ہوگئے ۔جبکہ 18سالہ زیشان ولد علی اسغر ساکن موہڑہ گھمب زخمی،48سالہ محمد نصیر ولد محمد نزیر ساکن موہڑہ گھمب زخمی، اور 60 سالہ حاجی محمد صابر ولد کالا خان ساکن موہڑہ گھمب زخمی ہوگئے ۔بھارتی قابض فوج نے ایک ہفتے سے نکیال سیکٹر کے سرحدی دیہاتوں پر رات گئے شدید گولہ باری شروع کر کرھی ہے جس کے باعث کنٹرول لائن کے باثی شدید مشکلات کا شکار ہیں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گے ہیں
۔کنٹرول لائن کے شہریوں نے حکومت آزاد کشمیر سے پر زور مطالبہ کیا کنٹرول لائن پر بکنکرز ا ور ایمبولینس کی فراہمی اور دیگر سہولیات میسر کی جائیں تا کہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں آسانی ہو ۔یاد رہے کہ کنٹرول پر زخمی ہونے والے افراد اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال لایا جاتا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کی کسی قسم کی بھی سہولت میسر نہیں ۔
