ایم اے اسلامیات کے نتائج کا اعلان،پہلی پوزیشین کوٹلی نے لے لیں
مظفرآباد(وقائعگن ار)آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے اسلامیات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے اسلامیات حصہ اول و دوئم سالانہ 2017کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ ایم اے اسلامیات میں کوٹلی کی دو طالبات نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی،کرن فضل رول نمبر 33528نے 730نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،غزالہ بی بی رول نمبر 33526نے 719نمبر لے کر دوسری اوردھیر کوٹ باغ)کی طالبہ بشریٰ اختر رول نمبر 3310نے 708نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم اے اسلامیات حصہ اول میں 1999امیدواروں نے حصہ لیا1039امیدوار پاس ہوئے،حصہ دوئم میں 1117امیدوار شامل ہوئے 666پاس ہوئے۔ ایم اے اسلامیات میں ناکام ہونے والے امیدواران ضمنی امتحان 2017وسالانہ امتحان 2018کیلئے مطابق اپنے داخلہ فارم اور مجوزہ فیس سالانہ شیڈول کے ساتھ اسسٹنٹ کنٹرولر شعبہ امتحانات چہلہ کیمپس مظفرآباد میں جمع کروا سکتے ہیں۔
