بارہ ایڈہاک تحصیل قاضیوں کے کنٹریکٹ میں توسیع،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(وقائع نگار)چیف جسٹس شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ آزاد جموںو کشمیر نے قاضی صاحبان کے عرصہ ایڈہاک تقرری کے اختتام پر دوبارہ ایڈہاک بنیادوںپر بعہدہ تحصیل قاضی بی ۔ 17تقرر کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔جن میں تنزیل الرحمن، ایڈھاک تحصیل قاضی تراڑ کھل،سید عقیل احمد کاظمی ، ایڈھاک تحصیل قاضی دھیر کوٹ،محمد رفیق ، ایڈھاک تحصیل قاضی پلندری ، ظہور الحق ، ایڈھاک تحصیل قاضی شاردہ، ساجد حسین ، ایڈھاک تحصیل قاضی اٹھمقام ، حافظ نوید امجد،ایڈھاک تحصیل قاضی نکیال ، حافظ حفیظ احمد ،ایڈھاک تحصیل قاضی ڈڈیال ، محمد عمران ادریس،ایڈھاک تحصیل قاضی عباسپور ، محمد سرفراز خان ، ایڈھاک تحصیل قاضی سماہنی ،ملک محمد عمران شفیع ، ایڈھاک تحصیل قاضی چڑھوئی ، محمد راشد غنی ، ایڈھاک تحصیل قاضی کھوئی رٹہ اور محمد ضیاء الحق ضیاء ، ایڈھاک تحصیل قاضی لیپہ شامل ہیں ۔