Wed
22
Apr
2026
سرینگر(کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کولگام میںایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دس سکھ رجمنٹ کے کلدیو سنگھ نامی بھارتی فوجی نے ضلع میں قاضی گنڈکے علاقے مغل گنڈ میں فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی ۔ ایک فوجی عہدے دار کے مطابق گولی کی آواز سننے کے بعد جب کلدیو سنگھ کے ساتھی موقع پر پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑاہواتھا۔اسے فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ رواں ماہ یہ چوتھا بھارتی فوجی ہے جس نے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کی ہے ۔ خودکشی کے تازہ واقعے کے بعد جنوری 2007کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 398ہوگئی ہے ۔
