بھمبر،نوجوانوں کا حق آزادی مارچ،بھارتی تسلط کیخلاف شدید نعرے بازی

بھمبر(بیورو رپورٹ)لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری کے خلاف بھمبر میں نوجوانوں کا تاریخی حق آزادی مارچ ، بھمبر کی فضا ء آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی،سینکڑو ں نوجوانوں کی حق آزادی مارچ میں شرکت ، میر پور چوک سے یو این او آفس تک مارچ اقوام متحدہ کے مبصرین کو یادداشت پیش کی گئی ، مارچ کی قیادت معروف سیاسی و سماجی راہنما  حیدر علی کا شر نے کی ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کیخلاف اور مقبوضہ کشمیر کی عوام اور لائن آف کنٹرول کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے بھمبر کے نوجوانوں نے میر پور چوک سے لیکر یواین او آفس تک تاریخی حق آزادی مارچ کی، آزادی مارچ میں بھمبر کے سینکڑوں نوجوانوں کی بھر پور شرکت بھمبر کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی ، حق آزادی مارچ کی قیادت معروف سیاسی و سماجی راہنما  حیدر علی کاشر کر رہے تھے مارچ کا آغاز میر پور چوک سے ہوا جو کہ سماہنی چوک ،لاری اڈہ میلاد چوک سے ہوتا ہوا یواین او پہنچ کر اختتام پذیر ہوا شرکاء مارچ آزای کے حق میں اور بھارتی افواج ، مودی حکومت اور یو این او کیخلاف نعرہ بازی کر رہے تھے حق آزادی مارچ کے شرکا ء سے حیدر علی کاشر ، عمر شہزاد جرال ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، عمران رشید ،راجہ فہیم اور اعجاز افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے بھارتی جنتا جتنا مرضی ظلم کر لے لیکن کشمیریوں کا جذبہ آزادی اتنا ہی بڑھے گا انھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر ہم سویلین آبادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آزادی کی تحریک کو نوجوان نسل نے سنبھال لیا ہے ، تحریک آزادی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں بھی نوجوانوں نے دی ہیں انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا اور آر پار کے کشمیری ملکر آزادی کا جشن منائیں گے۔