وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی سے ملک تنہائیوں سے نکل کر دنیا میں اہم مقام حاصل کر رہا ہے:ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف

اٹک۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی سے ملک تنہائیوں سے نکل کر دنیا میں اہم مقام حاصل کر رہا ہے بیرون ملک سے سرمایہ کار محفوظ پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہورہا ہے سعودی وفد کی آمد سے ملک میںتعمیر و ترقی کی نئی راہیں متعین ہوں گئی ملک مضبوط معاشی راہوںپر گامزن ہوگا سی پیک جیسے اہم منصوبے ملک دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں ملکی ترقی کے دشمن پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے اس لئے کچھ عناصر سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن اللہ کے فضل و کرم اور قوم کی طاقت سے حکومت وزیر اعظم عمران خان کی مخلصانہ قیادت میں پاکستان کی معاشی خوشحالی استحکام اور سلامتی کیلئے اپنی بھر پور جدوجہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ایم پی اے ملک جمشید الطاف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے مزید کہا اٹک سمیت پورے پاکستان میںعوام کی خدمت ترجیح ہے اور بلا تفریق خدمت جاری رکھیں گے ہم نے اس سے قبل بھی عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا انشاءاللہ پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے غریب عوام کیلئے 24 گھنٹے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور بلند و بانگ دعوﺅں کی بجائے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کے ثمرات بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔
