ڈی پی او اٹک کی جنڈ میں کھلی کچہری،جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون اشد ضروری ہے:سید شہزاد ندیم بخاری

جنڈ (ظفر اقبال سے)ڈی پی او اٹک کی جنڈ میں دبنگ انٹری،  اشتہاری ملزمان کو وارننگ ،اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں اور مقدمات کا سامنا کریں ان کے ساتھ مکمل انصاف ہو گابصورت دیگر ان کو ہر حال میںقانون کی گرفت میں لیا جائے گا ،منشیات فروش کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایت ، منشیات فروش اس مکروہ دھندے کو فوراََ چھوڑ کر راہ راست پر آ جائیں ورنہ اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اگر کسی پولیس اہلکار کوملوث پایا گیا تو اس کو بھی نہیں بخشا جائے گا ۔ جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون اشد ضروری ہے ۔ پولیس عوام کے ساتھ مل کر ہی جرائم کا خاتمہ کر سکتی ہے ،اس لئے ہم نے کیمونٹی واچ ونگ سمیت دیگر عوام روابط کو فروغ دینے کے لئے کام شروع کر دیا ہے جس کے اثرات جلدنظر آئیں گے، اس کے علاوہ کرائم کے خاتمہ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا ، ضلع بھر کے جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ بھی جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے جس سے جرائم میں واضح کمی آئے گی ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی ایس پی آفس جنڈ میں منعقد کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کھلی کچہری میں شریک افراد نے اپنے اپنے مسائل افسر موصوف کے سامنے بیان کے جس کا انھوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے باز پرس کی جب کہ کئی درخواستوں پر قانونی کاروائی کے احکامات صادر فرمائے اس موقع پر ڈی ایس پنڈیگھیب حفیظ اولک ، ایس ایچ او جنڈ غضنفر نیازی ، ایس ایچ او بسال مظہر اسلام ، ایس ایچ او انجرا سجاد علی نقوی سمیت دیگر پولیس افسران ، چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جنڈ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس پی آفس میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا ۔