سدھریال گروپ عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے سرگرم عمل ہے:کونسلر انس عزیز

فتح جنگ :سدھریال گروپ علاقے کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم عمل ہے اپوزیشن میں ہو ں یا حکومت میں ہمارا مشن حلقے کے عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار سدھریال گروپ کے راہنما ءملک ریاست سدھریال کے ترجمان کونسلرانس عزیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انس عزیز نے کہا کہ سدھریال گروپ کے سربراہ حاجی ملک شیر خان سدھریال کی نگرانی میں اپنی مدد آپ کے تحت یونین کونسل ڈھرنال سمیت پورے حلقے میں سماجی خدمت کے متعدد شعبے کام کر رہے ہیں سماجی خدمات کے حوالے سے سدھریال گروپ کی بے شمار خدمات ہیں عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہماری جدوجہد جار ی رہے گی انھوں نے کہا کہ ملک ریاست سدھریال آج بھی اپنے حلقے کے عوام کے درمیان ہیں اور عوام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔
