اٹک: ہٹیاں سٹاپ پرٹرک کی سواریاں اتارتی وین کو ٹکر،6 افراد زخمی
اٹک :جی ٹی روڈ ہٹیاں سٹاپ پر خطرناک ٹریفک حادثہ، پشاور جانے والی ہائی ایس ہٹیاں سٹاپ پر سواریاں اتار رہی تھی کہ پیچھے سے تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے باعث ہائی ایس دور جا کر کلٹی ہو گئی. حادثے میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے اور 2 افراد گاڑی میں پھنس گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122حضرو کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں. 2 زخمیوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور ہائی ایس ڈرائیور کو سر پر گہری چوٹ آئی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گاڑی میں پھنسے 2 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے نہایت پیشہ ورانہ طریقے سے بحفاظت نکال لیا 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انھیں ریسکیو1122حضرو کی 2 ایمبولینسز میں راولپنڈی منتقل کیا جارہا ہے زخمیوں میں محمد عمران، زاہد، نعمان، محمد انس، ندیم اور سید قربان شامل ہیں حادثہ ٹرک ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے ہوا جو بعد ازاں موقع سے فرار ہو گیا۔
