کسی بھی معاشرے کی اصلاح تعلیم سے ہی کی جاسکتی ہے: ملک عاصم

جنڈ :گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گھنڈیاںمیں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، بچوں میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم، مہمان خصوصی تحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان تھے، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گھنڈیاں لنگر تحصیل جنڈ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی چیف آرگنائزر میجر گروپ ملک محمد عاصم اعوان تھے انھوں نے سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر بچوں میں انعامات تقسیم کیے ملک عاصم اعوان نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور کسی بھی معاشرے کی اصلاح تعلیم سے ہی کی جاسکتی ھے کیونکہ مستقبل میں انہی بچوں نے ملک وملت کے لیے کام کرنا ہے اور انہوں نے دس بچوں کی بکس اور کاپیاں دینے کا اعلان کیا، اس تقریب میں علاقے کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور مقامی لوگوں نے ملک عاصم اعوان کی کاوشوں کو سراہا کہ انھوں نے کچھ دن قبل ہی اسی گاﺅں میں قائم دانش سکول کی کلاسز کو میانوالی شفٹ ہونے کے اقدام کو رکوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔انھوں نے تقریب کے آ خر میں گرین پاکستان کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔
