انتخابی عمل پوری جمہوری انداز میں مکمل کیا جائیگا :چوہدری جمشید گروپ
حسن ابدال:تاجر برادری آپس میں اتفاق اور اتحاد کو قائم رکھے انتخابی عمل پوری جمہوری انداز میں مکمل کیا جائے گا اس سے قبل بھی تاجروں کو اکیلا نہیں چھوڑا اور نہ آئندہ چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران حسن ابدال کے انتخابات میں حصہ لینے والے چوہدری جمشید گروپ کیامیدواروں نے مختلف بازاروں کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بسم اللہ مارکیٹ۔ چوک بازار۔ بلدیہ پلازہ اور تنولی مارکیٹ کے دورے کے موقع پر تاجروں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران حسن ابدال کے انتخابات میں حصہ لینے والے چودھری جمشید گروپ کے امیدواروں نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا جس میں تاجر برادری کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر تاجروں نے چودھری جمشید گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ صدر کے امیدوار چوہدری جمشید اختر اور گروپ کے دیگر بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران اور امیدواروں نے تاجر برادری کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اپنے اندر اتحاد اور اتفاق کو قائم رکھے اور انتشار کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات پورے جمہوری انداز میں مکمل کیے جا رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ مد مقابل امیدوار بھی جمہوری عمل کو مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ماضی میں بھی کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے۔
