فتح جنگ :محلہ چاندنی چوک میں لاکھوں روپے چوری کی واردات

فتح جنگ :فتح جنگ کے محلہ چاندنی چوک میںلاکھوں روپے چوری کی واردات،مدعیہ نے اپنے داماد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق مسمیہ (ف) بیوہ مقصود حیات سکنہ محلہ مسجد نئی آبادی چاندنی چوک مسجد پٹھانانوالی نے درخواست دی کہ وہ گزشتہ روز اپنے والدین کے گھر کھنڈہ پیرانہ گئی تھی کہ دوسرے دن جب واپس آئی دیکھا تو اس کے گھر کے تالے کھلے ہوئے اورسامان بکھرا تھا پڑتال پر معلوم ہوا کہ دو عدد رضائیاں ایک لاکھ روپے نقدی،طلائی کانٹے بوزن ایک تولہ ،چار عدد انگوٹھیاں بوزن تقریبا ایک تولہ غائب تھے خاتون نے بتایا کہ میری بیٹی کا خاوند جو درزی کا کام کرتا ہے اور میری بیٹی سے آئے روز اس کا جھگڑا چلتا رہتا ہے مجھے قوی یقین ہے کہ چوری کی واردات میرے داماد نے کی ہے پولیس چوکی فتح جنگ کے اے ایس آئی محمد شیر نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
