اٹک: ٹرین سے 2نوجوانوں کی چھلانگ ،ایک جاں بحق ، ایک شدید زخمی

حضرو :چھچھ کے دو نوجوانوں نے چلتی ٹرین سے چھلانگیں لگا دیں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی دونوں نوجوان دبئی جانے کیلئے راولپنڈی گئے تھے نوجوان کی اچانک موت سے علاقہ میں کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق حضرو کے نواحی گاوٗں شیرانی کے سرفراز اور بابر جو آپس میں قریبی رشتہ دار تھے دبئی جانے کیلئے راولپنڈی ایجنٹ کے پاس گئے واپسی پر انہوں نے ریل گاڑی کا سفر اختیار کیا ریل گاڑی نے فقیر آباد کے مقام پر رکنا تھا لیکن با خبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریل گاڑی فقیر آباد سٹیشن پر نہ رکی جس پر سرفراز اور بابر نے چلتی گاڑی سے چھلانگیں لگا دیں جس کی وجہ سے سرفراز احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ بابر جس کو سر میں شدید چوٹیں آ جانے کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا دونوں نوجوانوں کو فوری طور پر سول ہسپتال حضرو پہنچایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد سرفراز کی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی جبکہ بابر کو آخری اطلاع تک ہوش نہیں آیا تھا نوجوان کی اچانک موت سے علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔
