خالی خولی نعروں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھرا جا سکتا :شیخ آفتاب احمد

اٹک :سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عوام کو طفل تسلیوں سے دلاسہ نہیں دیا جا سکتا خالی خولی نعروں اور بلنگ بانگ دعوﺅں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھرا جا سکتا وزیر اعظم عمران خان بار بار قوم کو صبر اور برداشت کا سبب دے کر اشیائے خوردو نوش اور ضروریات زندگی کی اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اپنی ناکامی کا بوجھ وزراءسے استعفوں کی صورت میں نہیں اتار سکتے انہیں چاہیے کہ الیکشن کے دوران جو وعدے انہوں نے قوم کے ساتھ کیے تھے ان پر پورا اتریں مہنگائی کنٹرول کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایک ملاقات میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد ، سٹی صدر شیخ محمود الٰہی ، تحصیل صدر ملک شاہنواز عرف شانی اور تحصیل جنرل سیکرٹری ملک ذیشان اشفاق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں معاشی اور صنعتی اصلاحات کی صورت میں انقلاب پید اکیا لوڈ شیڈنگ ختم کی دہشت گردی جو ہمارے معاشرے میں رچ بس چکی تھی اسے ختم کیا اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا پورے ملک میں سی پیک سمیت ایسے بڑے پراجیکٹ پر کام کیے جو ملک و قوم کے لیے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں صر ف اٹک ضلع میں بجلی ، سوئی گیس ، سڑکیں اور تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر اربوں روپے کے پراجیکٹ مکمل کرائے موجودہ حکومت نے ابھی تک الیکشن کے دوران کیے گئے وعدوں میں سے کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کیا صرف عوام کو طفل تسلیوں پر امید دلائی جا رہی ہے جو کہ موجودہ حکومت کی ناکامی کی دلیل ہے۔
