حکومت مکمل طور پر ناکام ،ملکی معیشت تباہ کر دی :سردار سلیم حیدر

باہتر :پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ہے ڈالر کی پرواز نااہل حکمرانوں کے قابو میں ہی نہیں رہی غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے قائدین پیپلز پارٹی کے ہر فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے حکومت مخالف تحریک میں بھر پور شرکت کریں گے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید قائدین کے مشن کی تکمیل کی جائے گی ملک اور جمہوریت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ کوئی بھٹو ہی دے سکتا ہے کوئی کھلاڑی نہیں دے سکتابلاول بھٹو اپنے عظیم ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبوں کی زنجیر کی مضبوطی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے فتح جنگ پریس کلب (ر) میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پارٹی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے راہنماء اور کارکن شہید بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں عوام اور کارکنوں کی امیدوں کا محور و مرکز بلاول بھٹو ہیں بلاول بھٹو اپنے انقلابی سوچ محترمہ کے وژن اور شہید بھٹو کے نظرئیے کے محافظ بن کر اس قوم و ملک کو بحرانوں سے نکال کر شہید بھٹو کی طرح عالمی برادری میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے استحصالی طبقہ کے خلاف بھر پور جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم پیپلز پارٹی کو ناکام دیکھنا چاہتے ہیں اور بے بنیاد پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
