قرآن مجید مسلمانوں کیلئے رہنمائی کا راستہ ہے :ڈاکٹر طاہر ایوب

 مٹھیال:قرآن مجید مسلمانوںکیلئے رہنمائی کا راستہ ہے قرآن مجید کو سیکھیں ،سمجھیں اور صحیح معنوں میں اپنی زندگی میں لے آئیں ہم قرآن کو پڑھتے ہیں لیکن اس سے رہنمائی نہیں لیتے سنت نبوی ؐ کی پیروی کریں اور وقت کے فرعونوں کے آگے کھڑے ہو جائیں قرآن مجید ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہم حقیقی طور پر قرآن کو ماننے والے بن جائیں عالم کفر یہ چاہتے ہیں کہ ہم دین کو مسجدوں تک محدود کردیں اور باہر ان کے بندے بن جائیں ہمارے دلوں میں دین سے جڑے ہوئے لوگوں کی عزت ہونی چاہیے دنیا کے تھوڑے تھوڑے فائدے کیلئے ہم کتنے پاپڑ بیلتے ہیں اور جہاں ہمیشہ رہنا ہے اس کی فکر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر ایوب خان نے پنڈ سلطانی محلہ ٹہیہ میں تین روزہ فہم قرآن کلاس میں اپنے بیان میں کیا اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی ،کشمیر کی آزادی ،بد امنی ،افواج پاکستان کو اسلام کا سپاہی اور ان کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔