Thu
21
May
2026

اٹک :ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ضلع اٹک کا وزٹ کیا اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ایس ڈی پی او حضرو ان کے ہمراہ تھے انہوں نے تھانہ رنگو کے علاقہ فورملی میں دریا ئی پوسٹ کا دورہ کیا دریا ئی پوسٹ پر پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور پوسٹ پر تعینات ملازمین کو مناسب ہدایات جاری کیں انہوں نے تھانہ سٹی حسن ابدال اور تھانہ صدر حسن ابدال کا بھی دورہ کر کے مختلف ریکارڈ ، صفائی چیک کی اور مناسب ہدایات دیں بعدازاں انہوں نے ڈی پی او اٹک اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی او کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے سیکورٹی اور جرائم کے خاتمہ کے متعلق امور کو زیر بحث لا کر مناسب احکا مات جاری کیے ۔
