ڈھرنال اور گردونواح میں جرائم کی شرح میں اضافہ،دس رکنی کمٹی تشکیل

فتح جنگ:ڈھرنال اور گردونواح میں جرائم کی شرح میں اضافہ چوری راہزنی ڈکیتی اور بد امنی۔اہلیان ڈھرنال نے 10رکنی ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔پھیر ی والوں کے داخلہ پر پابندی،کرایہ پر مکان دکان لینے والوں کی پولیس چوکی پر رجسٹریشن لازمی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے بڑے گاؤں ڈھرنال میں آئے روز قتل اغواء چوری ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی تھی جس پر اہلیان ڈھرنال کاایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں گاؤں میں بد امنی اور جرائم پر قابو پانے کیلئے دس رکنی ڈھرنال ویلفیئر کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبرا ن میں سردار طاہر خان،ڈاکٹر اسد علی،سردار نذیر،ملک محمد سلیم،ملک ادریس،افتخار،شفقت بھٹی،سید چن پیر،محمد احسان،محمد بلال شامل ہیں اہلیان ڈھرنال کی نمائندہ کمیٹی پر اہل دیہہ نے بھر پور اعتماد کیا اور ان گاؤں میں امن و امان عوامی فلاح کیلئے یہ دس رکنی کمیٹی با اختیار ہو گی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ باہر سے فروخت کیلئے آنے والے پھیر ی بانوں پر مکمل پابندی ہو گی تما م کرایہ دار مکان و دکان پولیس چوکی میں رجسٹریشن کروانے کے پابند ہونگے اس کے علاوہ کمیٹی اہل دیہہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی کوشش کرے گی جس میں ابتدائی طور پر واٹر سپلائی سکیم کی بحالی پانی کی فراہمی کیلئے ڈھرنال آئل فیلڈ کے حکام سے ملاقات کر کے اس اہم مسئلہ کو حل کرایا گیا