وزیراعظم مسئلہ کشمیر کو حل اور ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائینگے: خان وزیر خٹک

جنڈ:ضلعی سینئر رہنما تحریک انصاف و سابق چیئرمین یونین کونسل دکھنیر خان وزیر خٹک نے کہا کہ عمران خان روایتی وزیراعظم نہیں ہے وہ ایک زیرک سیاستدان ہے جب لیڈر دیانتدار ہو اور ملک و قوم کےساتھ مخلص ہو تو کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی اس کی دوسرے بھی عزت کرتے ہیں ہم فخر سے دنیا بھر میں سرخرو ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہماری دیانتداری کی مثالیں دنیا دے گی ہماری قیادت نیک نیتی سے مصروف عمل ہے ارض پاک کا دنیا میں نام روشن ہوا ہے بلکہ پاکستان کی اہمیت کو بھی منوایا ہے وزیراعظم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے وہ صرف پاکستانی عوام کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین لیڈر قرار دیا ہے اور جو امریکی صدر نے عمران خان کے بارے میں قابل تعریف الفاظ کہے ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے پہلی بار مسئلہ کشمیر پر ایسی پیش رفت ہوئی ہے کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرائیں گے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بھی واپس لائیں گے ۔