ٹریفک پولیس کی ہزارسے زائد کم عمر ڈرائیور وںکیخلاف کارروائی

اٹک :ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک کی سپر ویژن میں ٹریفک پولیس اٹک کی 1000 زائدکم عمر ڈرائیور ایل ای ڈی لاءٹ ، بدون رجسٹریشن اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل اور کار سواروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جبکہ بغیر کاغذات کم عمر موٹر سائیکل چلانے والے 600 سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں بند کروا دیا ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں اور بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں کم عمر ڈرائیورز اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جا ری ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک نے تمام سرکلز کے انچارج صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جو ضلع اٹک کی مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں کم عمر ڈرائیورز کو آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ اٹک اس ضمن میں مختلف کالجز ا ور یونیورسٹیز میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کر کے طلبہ و طالبات کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے جن کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔
